ابنا: شام کے دارالحکومت دمشق میں شامی عوام کی طرف سے بشار اسد کی وسیع پیمانے پر حمایت کی وجہ سے امریکہ ، اسرائیل اور سعودی عرب کا شوم منصوبہ ناکام ہوگیا ہے۔شام کی بعث پارٹی کے رکن ہیثم سطایحی نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ بعض عرب ممالک ملکر شام کے قومی اتحاد اور یکجہتی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں انھوں نے کہا کہ شام میں سرگرم دہشت گردوں نے سیاست کی بو تک نہیں سونگھی ، وہ صرف امریکی ، اسرائیلی اور سعودی عرب کی پشتپناہی کی بنا پر ملک کے اندر گڑ بڑی اور دہشت گردی پھیلا رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ شام میں دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ پکڑا گیا ہے۔ امریکی اور بعض عرب ذرائع ابلاغ شام کے واقعات کو توڑ مروڑ کر پیش کررہے ہیں۔ ادھر حمص میں دہشت گردوں اور تخریبکاروں نے ایک 4 سالہ بچے کو ہلاک کردیا ہے۔............./169
30 اکتوبر 2011 - 20:30
News ID: 275591
شام کے دارالحکومت دمشق میں شامی عوام کی طرف سے باشار اسد کی وسیع پیمانے پر حمایت کی وجہ سے امریکہ ، اسرائیل اور سعودی عرب کا شوم منصوبہ ناکام ہوگیا ہے۔